ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہندوستان کے پاس 4 سال میں پرو عالمی چمپئن ہوگا:ڈبلیوبی سی جنرل سکریٹری

ہندوستان کے پاس 4 سال میں پرو عالمی چمپئن ہوگا:ڈبلیوبی سی جنرل سکریٹری

Fri, 14 Oct 2016 17:47:56  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،14اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عالمی باکسنگ کونسل(ڈبلیوبی سی) کے ایشیاء جنرل سکریٹری پیٹرک کیوسک کو لگتا ہے کہ ہندوستان میں پیشہ ورانہ باکسنگ دھیمی رفتار سے شروع ہوئی ہے لیکن اگلے چار سالوں میں ملک کو رنگ میں پہلا عالمی چمپئن مل سکتا ہے۔سابق چمپئن نیرج گویت اورآسٹریلیا کے بین کائٹ کے درمیان کل یہاں ہونے والے ڈبلیوبی سی ویلٹر ویٹ ایشیا خطاب کی نگرانی کے لیے یہاں پہنچے کیوسک نے کہا کہ ہندوستان کے سست آغاز کے بعد اچھی پیش رفت کر رہا ہے۔کیوسک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگلے چار سالوں میں ہندوستان سے ایک عالمی چمپئن نکلے گا، مجھے پورا بھروسہ ہے،یہاں جتنی تعداد میں لوگ ہیں، اگر انہیں محسوس ہو جائے کہ وہ پیشہ ورانہ باکسر بن سکتے ہیں تو یہاں سے 100000فائٹر نکلیں گے،ان میں سے بھلے ہی 10 بہترین ہوں گے اور وہ جا کر عالمی چمپئن بنیں گے۔گویت نے 11پیشہ ورانہ باٹ میں سے سات میں جیت درج کی ہے۔ انہوں نے دہلی میں منعقد ہوئی گزشتہ سال کی باٹ میں خطاب اپنے نام کیا تھا۔


Share: